ایران کے ساتھ جنگ میں امریکا کے اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو دی گئی بریفنگ کے دوران پینٹاگون کے مالیاتی افسر نے بتایا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ میں اب تک امریکا 25 ارب ڈالر خرچ کر چکا ہے، جس میں زیادہ تر رقم ہتھیاروں کی خریداری پر جبکہ کچھ اخراجات مینٹیننس اور آلات کی تبدیلی پر کیے گئے۔
لبنان میں بھوک کا قیامت خیز بحران ؛ لاکھوں زندگیوں خطرات لاحق ، اقوام متحدہ کی وارننگ
دوسری جانب امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ فون پر مذاکرات جاری ہیں۔
جنگی اخراجات کو اس تناظر میں بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے سال 2027 کے لیے 1500 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کی درخواست دے رکھی ہے۔
اس بجٹ میں اضافے کے دفاع میں پیٹ ہیگسیتھ نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کا مقصد امریکی دفاعی صنعتی نظام کو ’’جنگی بنیادوں‘‘ پر چلنے والے نظام میں تبدیل کرنا ہے۔
کمیٹی کو یہ بھی بتایا گیا کہ ایران کے ساتھ جنگ میں اب تک 13 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔