Gas Leakage Web ad 1

امریکا، ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گا: امریکی وزیر جنگ

0

امریکی کانگریس کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے دفاعی بجٹ کو ڈیڑھ کھرب ڈالر تک بڑھانے کی تجویز پر غور کیا گیا، اس موقع پر امریکی وزیر جنگ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے کمیٹی کے سامنے اپنا مؤقف پیش کیا۔ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار واضح کر چکے ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اور یہ تنازع امریکا کی سلامتی سے جڑا ہوا ہے، اور حکومت ملک کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی عوام کو اپنی افواج پر فخر ہے اور صدر ٹرمپ وہ واحد رہنما ہیں جنہوں نے امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے مؤثر فیصلے کیے۔

Gas Leakage Web ad 2

سونا ویلفئیر فاؤنڈیشن کا اوٹی ایف اور پی پی اے ایف کے اشتراک سے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تاریخی اقدامات کا اعلان

جنرل ڈین کین نے ایران کے خلاف آپریشن ’ایپک فیوری‘ پر بریفنگ دی اور کہا کہ امریکی فوج دنیا کی سب سے منظم اور پیشہ ور فوج ہے، اور امریکا نے ایران کے خلاف کارروائی میں اپنے اہداف حاصل کر لیے ہیں، اور ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ جنرل ڈین کین نے مزید کہا کہ مجوزہ ڈیڑھ ٹریلین ڈالر کا دفاعی بجٹ مستقبل کی سیکیورٹی کے لیے ایک اہم سرمایہ کاری ہے، کیونکہ جدید جنگوں میں ٹیکنالوجی کا کردار تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اسی کے مطابق دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانا ضروری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.