امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ امریکی ناکہ بندی کے باعث ایران کی بندرگاہ چاہ بہار پر ایرانی جہاز پھنس کر رہ گئے ہیں۔
سینٹکام کے مطابق ناکہ بندی سے پہلے چاہ بہار بندرگاہ پر روزانہ اوسطاً 5 جہاز لنگر انداز ہوتے تھے، تاہم موجودہ صورتحال میں وہاں 20 سے زائد جہاز رکے ہوئے ہیں۔
ایران نے اطلاع دی ہےکہ وہ تباہی کے دہانے پر ہے اور چاہتا ہے ہم جلد از جلد ہُرمز کھول دیں: ٹرمپ
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کی معاشی سرگرمیوں کو محدود کر دیا ہے، جس کے باعث بحری تجارت متاثر ہو رہی ہے اور جہاز بندرگاہ پر ہی ٹھہر گئے ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔