لاہور: پنجاب اسمبلی نے کفایت شعاری مہم کے تحت صرف 2 ماہ کے دوران اخراجات میں نمایاں کمی کرکے بڑی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرا دی۔

ایرانی وفد کا مزید قیام کا ارادہ نہیں، عباس عراقچی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد آج ہی روانہ ہونگے
ذرائع پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق کفایت شعاری مہم کے 2 ماہ میں 77 کروڑ روپے کی خطیر رقم بچائی گئی جسے سرکاری خزانے میں جمع کرا دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس مہم کے دوران پنجاب اسمبلی میں بجلی کے استعمال میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی اور دو ماہ میں ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد یونٹس کی بچت کی گئی۔ اس کے ساتھ غیر ضروری خریداری پر مکمل پابندی عائد ہے اور کسی قسم کی نئی پروکیورمنٹ نہیں کی گئی۔ غیر ملکی سرکاری دوروں پر بھی مکمل پابندی برقرار ہے۔
ذرائع کے مطابق سرکاری تقریبات اور انٹرٹینمنٹ اخراجات میں بھی واضح کمی کی گئی ہے، جبکہ اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے اجلاس اب ٹیلی کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کیے جا رہے ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی سرکاری پروٹوکول کے بجائے ذاتی گاڑی استعمال کر رہے ہیں۔ اسپیکر ملک احمد پہلے ہی اپنی تنخواہ اور سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان کر چکے ہیں، جبکہ ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں بھی کفایت شعاری مہم کے تحت کٹوتی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والے تیل بحران کے پیش نظر وزیراعظم پاکستان نے ملک بھر میں کفایت شعاری مہم کا اعلان کر رکھا ہے۔



