Gas Leakage Web ad 1

ایرانی وفد کا مزید قیام کا ارادہ نہیں، عباس عراقچی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد آج ہی روانہ ہونگے

0

اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد آج روانہ ہوجائیں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وفد نے فی الحال مزید قیام کا کوئی ارادہ ظاہر نہیں کیا، اور وزیر خارجہ ملاقات کے بعد آج ہی واپسی روانہ ہوں گے۔

اے آئی پر مبنی روبوٹ نے بہترین ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کو شکست دے دی

ذرائع کا کہنا ہے کہ عباس عراقچی اپنے وفد کے ہمراہ عمان اور روس کے دورے پر بھی جائیں گے۔

دوسری جانب ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی کے پاکستان دورے میں صرف دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوگی۔ ان کے مطابق دورے کے دوران جوہری معاملے پر کوئی گفتگو نہیں ہوگی، کیونکہ یہ ایران کی ریڈ لائنز میں شامل ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچا تھا۔

ادھر وائٹ ہاؤس ترجمان نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ امن مذاکرات میں امریکی وفد بھی شریک ہوگا، اور اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ ہوں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.