Gas Leakage Web ad 1

صدر مملکت آصف علی زرداری آج سے یکم مئی تک چین کا دورہ کریں گے

0

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرداری یہ دورہ چینی حکومت کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ دورے کے دوران وہ 25 سے 27 اپریل تک صوبہ ہنان کے شہر چانگ شا جبکہ 28 اپریل سے یکم مئی تک صوبہ ہینان کے شہر سانیا کا دورہ کریں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

حکومت کی آئی ایم ایف کو کھربوں روپے کمرشل بینکوں سے سرکاری خزانے میں منتقل کرنے کی یقین دہانی

دورے کے دوران صدر زرداری چینی صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات، خصوصاً اقتصادی و تجارتی تعاون اور سی پیک سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح روابط کی دیرینہ روایت کا حصہ ہے، اور اس سال پاک چین سفارتی تعلقات کی پچھترویں سالگرہ بھی منائی جا رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان "آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ” کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.