لندن: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ وہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے لیے چند ہفتوں میں قانون سازی کریں گے۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق کیئر اسٹارمر کا یہ اقدام ایران کی پاسدارانِ انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے مطالبے کو پورا کرنے کی سمت میں ایک اہم پیش رفت ہوگا، جس کا مطالبہ یہودی گروہوں اور ایران میں مذہبی حکومت کے مخالفین کی جانب سے بھی کیا جا رہا ہے۔
قیمتوں میں اضافہ، پیٹرولیم لیوی 107 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگئی
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں اس وقت تک صرف غیر ریاستی عناصر یا تنظیموں کو ہی دہشتگردی ایکٹ کے تحت دہشتگرد قرار دیا جاتا رہا ہے۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ برطانیہ کسی ملک کی باقاعدہ مسلح فورس کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کی جانب قدم اٹھا رہا ہے، جبکہ یورپی یونین فروری میں یہ فیصلہ کر چکی ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا جائے گا۔
امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے برطانیہ پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی بھی سامنے آئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کسی ملاقات کا کوئی منصوبہ طے نہیں پایا۔