Gas Leakage Web ad 1

عالمی پیچیدہ سکیورٹی چیلنجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم

0

وفاقی دارالحکومت میں کثیرالجہتی اور سفارت کاری کے ذریعے عالمی یومِ امن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایسے وقت میں جب عالمی برادری کو پیچیدہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کے فروغ پر توجہ دے رہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

بلاول بھٹو سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں، سیاسی صورتحال پر گفتگو

انہوں نے اپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق مذاکرات، تعاون اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ خطے میں پاکستان کی جاری ثالثی کی کوششیں انہی اصولوں پر مبنی ہیں، اور پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر سے وابستگی، امن کی خواہش اور بین الاقوامی تعاون کی بنیاد پر اختلافات کے خاتمے، امن کے قیام اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.