Gas Leakage Web ad 1

بلاول بھٹو سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں، سیاسی صورتحال پر گفتگو

0

بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی کشمور کندھکوٹ کے صدر محمد خان جاکھرانی نے ملاقات کی، جس میں عارف جاکھرانی بھی شریک تھے، اور اس موقع پر کشمور کے عوامی مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

بلوچستان میں انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن، ملزم گرفتار

چیئرمین پیپلز پارٹی سے پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میر چنگیز خان جمالی نے بھی ملاقات کی، جس میں حیدر جمالی اور مرتضیٰ جمالی شریک ہوئے، اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

اسی طرح بلاول بھٹو زرداری سے ضلع شکارپور کے صدر میر عابد خان بھیو نے ملاقات کی، جہاں شکارپور کی تنظیمی اور سیاسی صورتحال زیرِ بحث آئی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی سے رکن سندھ اسمبلی پیر مجیب الحق نے بھی ملاقات کی، جس کے دوران دادو کے عوامی مسائل اور ان کے حل سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.