Gas Leakage Web ad 1

عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط، ماسکو کا دورہ کرینگے: ایرانی میڈیا کی تصدیق

0

ایرانی میڈیا کے مطابق اس دورے کا مقصد خطے میں جاری پیشرفت اور جنگ کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اپنے دورہ اسلام آباد کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، جبکہ وہ اسلام آباد کے بعد مسقط اور ماسکو کا بھی دورہ کریں گے۔

اگلے ماہ 11 چھٹیاں! پاکستانی عوام کے لیے بڑی خبر آگئی

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی آج اپنے غیر ملکی دوروں کا آغاز کرتے ہوئے اسلام آباد، مسقط اور ماسکو جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق وہ ان دوروں کے دوران دوطرفہ مشاورت کریں گے اور خطے کی صورتحال پر سیاسی رہنماؤں سے تبادلہ خیال کریں گے، جبکہ ایران پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ جنگ کی تازہ صورتحال بھی زیر بحث آئے گی۔

اس سے قبل حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی مختصر وفد کے ہمراہ آج رات اسلام آباد پہنچنے کا امکان رکھتے ہیں، جہاں پاکستانی مصالحتی ٹیم کے ساتھ اہم بات چیت متوقع ہے، اور اس پیش رفت کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں امن مذاکرات کے دوسرے دور کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق امریکہ کی لاجسٹک اور سکیورٹی ٹیم بھی مذاکراتی عمل کے لیے پہلے سے اسلام آباد میں موجود ہے، اور یہ پیش رفت پاکستانی مصالحتی ٹیم کے ساتھ ہونے والی اہم گفتگو کا نتیجہ قرار دی جا رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.