Gas Leakage Web ad 1

عوام کیلئے خوشخبری: ٹریفک جرمانوں میں کمی کا بل ایوان سے منظور

0

ٹریفک جرمانوں میں کمی سے متعلق ترمیمی بل ایوان سے کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا، جبکہ قائمہ کمیٹی داخلہ سے یکم اپریل کو منظور ہونے والی ترامیم کو بھی ایوان کی منظوری حاصل ہو گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

صوبائی موٹر وہیکل (چوتھی ترمیم) 2025 آرڈیننس پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد موٹر سائیکل کے بعض چالان 2 ہزار روپے سے کم کر کے 1 ہزار روپے کر دیے گئے ہیں۔

گلگت انتخابات: 24 حلقوں سے 664 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

بل کے متن کے مطابق موٹر سائیکل کا زیادہ سے زیادہ چالان اب 2 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ رکشے کے چند خلاف ورزیوں پر جرمانہ 3 ہزار سے کم کر کے 1 ہزار روپے کر دیا گیا ہے، تاہم سنگین خلاف ورزی کی صورت میں 2 ہزار روپے جرمانہ برقرار رکھا گیا ہے۔

اسی طرح کار اور جیپ کے لیے بعض خلاف ورزیوں پر جرمانہ 5 ہزار روپے سے کم کر کے 2 ہزار روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ سنگین ٹریفک خلاف ورزیوں پر 5 ہزار روپے جرمانہ برقرار رہے گا۔

موٹر سائیکل، رکشہ اور کار کے لیے اوور اسپیڈنگ کے جرمانوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

بل کے مطابق 2 ہزار سی سی اور دیگر لگژری گاڑیوں کے جرمانے کو 20 ہزار روپے سے کم کر کے 10 ہزار روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ ان گاڑیوں کے لیے کم سے کم جرمانہ 2 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 10 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

مزدا، کوسٹرز اور چھوٹی مسافر وینز سمیت لائٹ وہیکلز کے جرمانے کو 20 ہزار روپے سے کم کر کے 7 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح ٹرک، بسوں اور دیگر ہیوی وہیکلز کے لیے زیادہ سے زیادہ جرمانہ 20 ہزار روپے سے کم کر کے 10 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.