وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کو تیز کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت جاری کی ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے فروغ سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک بھر میں الیکٹرک وہیکلز کے پھیلاؤ کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
ایران کیساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعے کو ہوسکتا ہے، اچھی خبر متوقع ہے: امریکی صدر
اجلاس کو بتایا گیا کہ الیکٹرک موٹرسائیکل اور رکشہ بنانے کے لیے 72 جبکہ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے 4 مینوفیکچرنگ سرٹیفکیٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے لیے اب تک 123 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جبکہ آئندہ پانچ سالوں میں ملک میں 30 فیصد گاڑیوں کو بجلی پر منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت دی کہ الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کے لیے اقدامات میں مزید تیزی لائی جائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے ایندھن کی درآمد پر آنے والا بوجھ کم ہوگا، جبکہ یہ ماحولیاتی تحفظ اور توانائی کے تحفظ کے لیے بھی نہایت اہم ہے۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ کم آمدنی والے افراد کے لیے الیکٹرک موٹرسائیکلوں پر دی جانے والی سبسڈی میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور الیکٹرک وہیکلز اسکیم کے نفاذ کے عمل کو مزید تیز کیا جائے