سوئیڈن نے اپنی تعلیمی پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
نئی پالیسی کے تحت ملک میں اسکولوں میں ڈیجیٹل لرننگ کو کم کرتے ہوئے دوبارہ روایتی کتابوں، کاپیوں اور قلم کے استعمال کو فروغ دیا جائے گا۔
اس حوالے سے “from screen to paper” کے عنوان سے ایک مہم بھی شروع کی جا رہی ہے، جبکہ پری اسکولز میں ڈیجیٹل آلات کے استعمال کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے اور کم عمر بچوں کو ٹیبلٹس فراہم نہیں کیے جا رہے۔
دوسری جانب ٹیکنالوجی ماہرین اور بعض اساتذہ نے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ڈیجیٹل مہارتوں میں کمی مستقبل میں طلبہ کے روزگار کے مواقع اور معیشت پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے۔