وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایچ آئی وی کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے۔
سرکاری رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں 2025 کے دوران 498 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ شہر میں جنوری 2025 سے مارچ 2026 تک 618 نئے ایچ آئی وی کیسز سامنے آئے ہیں۔
حکومت کا عوام کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان
اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں ہر ماہ اوسطاً 41 سے زائد افراد ایچ آئی وی کا شکار ہو رہے ہیں۔ متاثرہ افراد میں نوجوان مردوں کی واضح اکثریت ہے، جن میں 64 فیصد کیسز بالغ مردوں کے ہیں۔
حکام کے مطابق ان 618 کیسز میں 397 مرد، 106 خواتین، 93 خواجہ سرا اور 22 بچے شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2026 کی پہلی سہ ماہی میں 120 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ جولائی 2025 میں سب سے زیادہ 63 کیسز سامنے آئے۔ جون اور دسمبر میں کیسز کی تعداد 31، 31 رہی۔
ماہرین کے مطابق نوجوان مردوں میں منشیات کے زیر اثر غیر محفوظ جنسی رویے ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ بن رہے ہیں، جبکہ آئس کے استعمال کے دوران غیر محفوظ تعلقات بھی اس کے پھیلاؤ میں اضافہ کر رہے ہیں۔
پاکستان میں ایچ آئی وی کے مریضوں کی مجموعی تعداد کا اندازہ تقریباً ساڑھے تین لاکھ لگایا جاتا ہے۔