فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں دیگر ایرانی حکام نے بھی شرکت کی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی شاندار میزبانی پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے گہرے اور مضبوط دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
امریکی سینیٹ میں ایران پر مزید حملوں کیلئے کانگریس کی پیشگی اجازت کی قرارداد مسترد
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایران میں خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں خوشی ہوئی، اور مزید کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کا عزم مضبوط اور مشترکہ ہے۔
یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے سلسلے میں پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ تہران میں موجود ہے۔
تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دیگر ایرانی حکام کے ہمراہ فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق ایرانی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔