Gas Leakage Web ad 1

یوٹیوب شارٹس کی صارفین کیلئے نیا اے آئی فیچر لانچ کرنے کی تیاری

0

یوٹیوب شارٹس ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے، جس کے تحت صارفین اپنے ایسے اے آئی اوتار بنا سکیں گے جو شکل و صورت اور آواز میں بالکل ان جیسے ہوں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان خطے میں پائیدار امن کیلئے کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا: وزیراعظم

کمپنی کے مطابق یہ ٹول صارفین کو اپنی ڈیجیٹل نقل تیار کرنے کی سہولت فراہم کرے گا، جسے وہ اپنی موجودہ شارٹس ویڈیوز میں شامل کرنے یا نئی ویڈیوز بنانے کے لیے استعمال کر سکیں گے۔

یوٹیوب نے اپنے بلاگ میں بتایا ہے کہ یہ اوتار فیچر ویڈیو تخلیق کے موجودہ ٹولز کو مزید بہتر بناتا ہے، جس کے ذریعے صارفین کے لیے اپنی ویڈیوز میں خود کو شامل کرنا پہلے سے زیادہ آسان اور مؤثر ہو جائے گا۔ یہ اوتار صارف کی ایک ڈیجیٹل شکل تیار کرتا ہے تاکہ وہ ایسی ویڈیوز بنا سکیں جو دیکھنے اور سننے میں بالکل ان جیسی ہوں، اور یہ عمل محفوظ طریقے سے انجام پاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر یوٹیوب اور یوٹیوب کریئٹ دونوں پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوگا۔

اوتار بنانے کے لیے صارفین کو سب سے پہلے ایک ’لائیو سیلفی‘ ریکارڈ کرنا ہوگی، جس میں مختلف زاویوں سے چہرہ اور آواز ریکارڈ کی جائے گی اور اس دوران اسکرین پر دی گئی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.