Gas Leakage Web ad 1

سپریم کورٹ: باپ کے قتل میں ملوث مجرم کی سزائے موت برقرار

0

جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ مجرم کسی رعایت کا مستحق نہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

عدالت کے مطابق مجرم غلام مصطفیٰ نے جولائی 2020 میں جائیداد کے تنازع پر اپنے 70 سالہ والد غلام محمد کو سوتے ہوئے ٹوکے کے وار سے بے دردی سے قتل کیا، جبکہ فیصلے میں بتایا گیا کہ ملزم نے مداخلت کرنے پر اپنی سوتیلی ماں اور بہن بھائیوں کو بھی شدید زخمی کیا۔

پاکستان نے مشرق وسطیٰ بحران کے باوجود صورتحال بہتر انداز میں سنبھالی: وزیر خزانہ

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ چار زخمی عینی شاہدین کی گواہیاں مجرم کو سزا دلوانے کے لیے کافی ہیں، جبکہ میڈیکل شواہد اور پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی ان بیانات کی مکمل تائید کرتی ہیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نہتے اور سوئے ہوئے والد پر حملہ جرم کی سنگینی کو مزید بڑھاتا ہے، اور جائیداد کے لیے اپنے ہی خاندان کا خون بہانے والا کسی رعایت کا حقدار نہیں ہو سکتا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بنچ نے بھی مجرم کی سزائے موت برقرار رکھی تھی، جبکہ مدعی کی جانب سے وکیل فہیم اختر گل سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.