Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو سید پور میں آبادی بے دخل اور مکانات مسمار کرنے سے روکنے کا حکم

0

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو سید پور میں مقامی آبادی کی بے دخلی اور مکانات مسمار کرنے سے روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان نے مشرق وسطیٰ بحران کے باوجود صورتحال بہتر انداز میں سنبھالی: وزیر خزانہ

عدالت عالیہ کے جسٹس انعام امین منہاس کی سربراہی میں جاری ایک صفحے پر مشتمل حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے آئندہ سماعت تک درخواست گزاروں کی جائیدادوں کو نہ مسمار کرے اور نہ ہی سیل کرے۔

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق رٹ پٹیشن نمبر 1488/26 میں پہلے سے عدالتی احکامات موجود ہیں، اور عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ انہی احکامات کی روشنی میں مزید حکم جاری کیا جائے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیراوائز کمنٹس طلب کر لیے ہیں اور ہدایت کی ہے کہ تمام فریقین آئندہ سماعت سے قبل اپنے تحریری جوابات عدالت میں جمع کرائیں۔

حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ درخواست کو پہلے سے زیر سماعت درخواست کے ساتھ یکجا کر کے آئندہ سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.