Gas Leakage Web ad 1

لاہور سمیت پنجاب بھر میں وراثتی اراضی کیسز کی نجی مقامات پر سماعت پر پابندی

0

ذرائع کے مطابق ریونیو افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ گھروں، ہسپتالوں یا کسی بھی نجی مقام پر وراثتی اراضی کے کیسز کی سماعت نہیں کریں گے۔ اب ایسے تمام کیسز کی سماعت صرف عدالتی کمیشن کے روبرو ہی کی جائے گی، جبکہ فریقین کے سامنے پیش ہو کر سماعت کا حق برقرار رہے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

روس کی جانب سے ایسٹر پر عارضی جنگ بندی، یوکرین کا خیرمقدم

دوسری جانب عدالتی کمیشن کا آن لائن ویب پورٹل گزشتہ دو ہفتوں سے بند ہونے کے باعث شدید مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔ اس صورتحال کے نتیجے میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہزاروں بیمار، ضعیف مرد و خواتین کے کیسز التوا کا شکار ہو گئے ہیں اور فیصلوں میں تاخیر ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق نجی مقامات پر سماعت پر پابندی مبینہ طور پر ملتان میں کروڑوں روپے کے فراڈ کیسز سامنے آنے کے بعد لگائی گئی ہے۔ ملتان کے کمشنر نے ریونیو افسران کی مبینہ بے ضابطگیوں پر مشتمل رپورٹ بورڈ آف ریونیو پنجاب کو ارسال کی تھی۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بعض ریونیو افسران نے اپنے پاس ورڈ ماتحت عملے کو فراہم کر دیے تھے، جس کے باعث کروڑوں روپے مالیت کے کیسز کی سماعت غیر متعلقہ افراد کے ذریعے کیے جانے کی شکایات سامنے آئیں۔

مزید برآں، لاہور میں سینکڑوں کیسز صرف اس وجہ سے زیر التوا ہیں کہ فریقین کے روبرو سماعت ممکن نہیں ہو پا رہی۔ بورڈ آف ریونیو پنجاب کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عدالتی کمیشن کے علاوہ نجی مقامات پر اس نوعیت کی سماعت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.