نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی کہ آخری لمحے میں کسی معاملے پر ثالثی کی گئی ہو۔
عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے: دفتر خارجہ
انہوں نے کہا کہ سب نے پاکستان کی جانب سے کی گئی جنگ بندی کی کوششوں کو سراہا، اور پاکستان نے جہنم کے دہانے سے دنیا کو واپس لانے کا کردار ادا کیا۔
رہنما پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ اگر جنگ جاری رہتی تو اس کے تباہ کن نتائج سامنے آتے، گزشتہ روز بھارت میں صف ماتم بچھ گئی تھی، اور جنگ بندی ان کے مفاد میں بھی ہے۔