وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پہلگام جیسا فالس فلیگ آپریشن کیا تو اس مرتبہ انہیں کلکتہ تک جواب دیا جائے گا۔
سیالکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے اثرات کا طویل عرصے تک سامنا کرنا پڑے گا، اور ان اثرات سے نمٹنے کے لیے کئی کھرب روپے درکار ہوں گے۔
وہ وقت دور نہیں جب پی ایس ایل دنیا کی نمبر ون لیگ بنے گی، محسن نقوی
بھارت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اپنے حواس کھو بیٹھا ہے۔
اس موقع پر وزیر دفاع نے کہا کہ اگر بھارت نے اس بار کوئی کارروائی کی تو اسے کلکتہ تک پہنچ کر جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال سیلابی پانی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی، تاہم اب شہر کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور سیلابی پانی سے تحفظ کے لیے اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، جبکہ اہم شاہراہوں پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔
خواجہ آصف نے بتایا کہ اقبال منزل کے اطراف ایک خوبصورت تاریخی بحالی منصوبہ شروع کیا جا چکا ہے، جبکہ قلعہ پر 30 کروڑ روپے کی لاگت سے پارک تعمیر کیا جا رہا ہے اور اس کے اطراف تجاوزات کو ختم کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی رہائش گاہ کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، اور 10 کروڑ روپے کی لاگت سے گلشن اقبال پارک تعمیر کیا جا رہا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ کی خصوصی توجہ کے باعث شہر کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا ایک پیکیج بھی دیا گیا ہے۔