Gas Leakage Web ad 1

آئی ایم ایف شرائط کے تحت بجٹ سسٹم میں بڑی اصلاحات کا فیصلہ

0

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط کے تحت حکومت نے بجٹ سسٹم میں بڑی اصلاحات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اور آئی ایم ایف وفد بجٹ کی تیاریوں اور اصلاحات کا جائزہ لینے کے لیے جلد پاکستان آئے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

آن لائن کلاسز کی تردید، تعلیمی ادارے یکم اپریل سے کھلیں گے، وزیرتعلیم پنجاب

حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مالی نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے واضح ہدف مقرر کیا جائے گا اور بجٹ کے فیصلوں میں تاخیر کم کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق نئے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تجاویز پر کام جاری ہے۔

حکام نے بتایا کہ پارلیمانی منظوری کے بغیر اضافی گرانٹس کے اجراء پر پابندی برقرار رہے گی، اور وزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس کو فعال کر دیا گیا ہے تاکہ بار بار بجٹ میں تبدیلیوں کو روکا جا سکے۔ حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومتی اخراجات اور بجٹ میں ہم آہنگی بہتر ہوگی اور بجٹ بنانے کے عمل کو مزید شفاف بنایا جائے گا۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں ہنگامی فنڈ بھی رکھا جائے گا، جب کہ رواں مالی سال کے لیے اس مد میں 300 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

وزارت خزانہ کے متعلقہ دفاتر کو بجٹ اصلاحات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور بجٹ پر مکمل کنٹرول کے لیے نئے اصول متعارف کرائے جائیں گے۔ نئی حکمت عملی کے تحت سرمایہ کاروں اور عالمی اداروں کا اعتماد بڑھانے پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق رواں مالی سال مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ سے ترقیاتی بجٹ پر کٹ لگانا پڑا، تاہم آئندہ سال ترقیاتی منصوبوں کو سال کے درمیان کٹوتیوں سے بچانے کی کوشش کی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.