دادا، والد اور چچا کے تہرے قتل کے کیس کے فیصلے پر امِ رباب چانڈیو نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔
آن لائن کلاسز کی تردید، تعلیمی ادارے یکم اپریل سے کھلیں گے، وزیرتعلیم پنجاب
امِ رباب چانڈیو نے کہا کہ آج میرے والد، چچا اور دادا کے قتل میں ملوث آٹھ ملزمان کو باعزت بری کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرداروں کی خواہش ہے کہ وہ مجھے ڈرا ہوا اور روتا ہوا دیکھیں، تاہم یہ حسرت کبھی پوری نہیں ہو گی۔
امِ رباب چانڈیو نے اپنے حوصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرا حوصلہ پہلے کی طرح آج بھی بلند ہے اور ہم کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ عدالتی فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا اور انصاف حاصل کرنا میرا حق ہے جسے میں حاصل کر کے رہوں گی۔