عید کے دوران مری میں سیاحوں کا رش، ہزاروں گاڑیوں کی آمد
عید کے تین دنوں کے دوران مری میں سیاحوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا جہاں چوہتر ہزار ایک سو چورانوے گاڑیاں داخل ہوئیں جبکہ تقریباً چار لاکھ سیاح تفریح کے لیے مری پہنچے، رپورٹ کے مطابق یہ تفصیلات ڈی پی او مری ڈاکٹر حضرت تنویر کو پیش کی گئیں، حکام کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر سیکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے تاکہ عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔