واٹس ایپ میں ایسے بہترین فیچر کی آمد جو اب تک اس سروس کا حصہ نہیں تھا
واٹس ایپ میں ایسے بہترین فیچر کی آمد جو اب تک اس سروس کا حصہ نہیں تھا
واٹس ایپ میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو اس مقبول میسجنگ پلیٹ فارم کا حصہ پہلے کبھی نہیں رہا۔
واٹس ایپ کی جانب سے ایسے افراد کے لیے چیٹ کو آسان بنانے کا انتظام کیا گیا ہے جو اس پلیٹ فارم کو استعمال نہیں کرتے۔
سکیورٹی خدشات! برطانوی ائیرلائن کی دبئی سمیت کئی ممالک کیلئے پروازیں موسمِ گرما تک منسوخ
میٹا کے زیرملکیت اس میسجنگ پلیٹ فارم میں گیسٹ چیٹ نامی فیچر شامل کیا گیا ہے۔
WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق، اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر کچھ بیٹا صارفین کے لیے یہ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، یہ آپشن محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے اور اس کی مدد سے واٹس ایپ کے اندر شیئر ایبل انوائیٹ لنک تیار کیا جا سکتا ہے۔
یہ آپشن انوائیٹ اے فرینڈ سیکشن یا آپ کی کانٹیکٹ لسٹ کے نیچے موجود ہوگا تاکہ گیسٹ چیٹ شروع کی جا سکے۔
جب کسی فرد کو گیسٹ چیٹ لنک موصول ہوگا اور وہ اسے اپنے فون یا ڈیسک ٹاپ براؤزر پر اوپن کرے گا تو وہ عارضی بات چیت میں شامل ہو سکے گا۔
چیٹ کے اندر اس فرد کی پروفائل گیسٹ لیبل کی شکل میں ظاہر ہوگی تاکہ واضح ہو کہ وہ رجسٹرڈ واٹس ایپ صارف نہیں ہے۔
واٹس ایپ کی جانب سے تمام چیٹس کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے تحفظ فراہم کیا جائے گا تاکہ میسجز محفوظ رہیں۔
گیسٹ صارف چونکہ واٹس ایپ اکاؤنٹ نہیں رکھتا، اس لیے چیٹ جوائن کرنے پر اس کی شناخت کسی عام واٹس ایپ صارف کی طرح ممکن نہیں ہوگی۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر وہ فرد جسے انوائیٹ لنک تک رسائی حاصل ہو، وہ چیٹ کا حصہ بن سکتا ہے، لہٰذا یہ لنکس احتیاط سے شیئر کرنا ہوں گے۔
گیسٹ صارفین کے لیے محدود فیچرز دستیاب ہوں گے، جیسے کہ وہ گروپس کا حصہ نہیں بن سکتے، میڈیا فائلز جیسے فوٹوز، ویڈیوز، ڈاکومنٹس اور اسٹیکرز شیئر نہیں کر سکتے، اور نہ ہی وائس یا ویڈیو کال کر سکتے ہیں۔
گیسٹ چیٹ کا مقصد عارضی رابطے میں مدد فراہم کرنا ہے، اور اگر 10 دن تک چیٹ نہ ہو تو لنک خودکار طور پر ختم ہو جائے گا۔
یہ فیچر ابھی محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے، اس لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔