Gas Leakage Web ad 1

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 44 فیصد کم رہی: اسٹیٹ بینک

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 44 فیصد کم رہی: اسٹیٹ بینک

0

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرونی سرمایہ کاری سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، فروری 2026 میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 18.67 کروڑ ڈالر رہا، جس میں ملکی نجی شعبے میں فروری میں 13.55 کروڑ ڈالر اور ملکی سرکاری شعبے میں 5.1 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔

ایندھن کی مارچ کی ضروریات مکمل، اپریل کیلئے بھی منصوبہ بندی کرلی ہے: وزیر خزانہ

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 70.41 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، جبکہ مالی سال 2025 کے ابتدائی 8 ماہ میں یہ سرمایہ کاری 1.58 ارب ڈالر تھی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق، رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری پچھلے سال کے مقابلے میں 44 فیصد کم رہی۔

دوسری جانب، اسٹیٹ بینک نے یہ بھی بتایا کہ جنوری 2026 کے مقابلے میں فروری 2026 میں ملکی برآمدات میں 9.6 فیصد کمی ہوئی، اور مالی سال 2026 کے پہلے 8 ماہ کی مجموعی برآمدات 5.4 فیصد کمی کے ساتھ 20.74 ارب ڈالر رہ گئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق، جنوری کے مقابلے فروری میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 7 فیصد کمی واقع ہوئی، تاہم مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات 2.7 فیصد اضافے کے ساتھ 11.91 ارب ڈالر رہی۔

مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں فوڈ گروپ کی برآمدات میں 32.5 فیصد نمایاں کمی دیکھی گئی، جبکہ اسی عرصے کے دوران چاول کی مجموعی برآمدات میں تقریباً 39.3 فیصد کمی واقع ہوئی۔ جنوری کے مقابلے فروری میں امریکا کو برآمدات میں 9 فیصد اور چین کو 14.2 فیصد کمی ہوئی۔

مزید برآں، مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران چین کو ہونے والی برآمدات میں 23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ جولائی سے فروری کے دوران امریکا کو برآمدات میں 3.6 فیصد اضافہ ہوا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.