Gas Leakage Web ad 1

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر

0

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کو پسماندگی کی طرف دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے اور وہ وقت زیادہ دور نہیں جب بحیرہ عرب بھی دشمن سے پاک ہوجائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے یہ بات ڈیفنس ویک اور حزب اللہ کے شہید سربراہ سید حسن نصراللہ کی دوسری برسی کے موقع پر جاری اپنے بیان میں کہی۔
یکساں گیس ٹیرف کیلئے آئی ایم ایف سے منظوری لینے کا فیصلہ
ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ بعض لوگ اب ایران کو چوتھی سپر پاور قرار دیتے ہیں، تاہم اللہ نے چاہا تو ایران سب سے بڑی طاقت بنے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں دشمن نے جنوبی ایران کے دونوں جانب سمندر کو کھیل کا میدان بنا رکھا تھا، مگر ہرمز کا دفاع کرنے والوں کی وجہ سے اب وہ بحیرہ عرب سے آگے بڑھنے کی جرات نہیں کرتے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایران اس دور میں کبھی واپس نہیں جائے گا جسے دشمن دیکھنا چاہتا ہے۔ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے اور وہ وقت زیادہ دور نہیں جب بحیرہ عرب بھی دشمن سے پاک ہوجائے گا۔

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے سید حسن نصراللہ کو ہیرو عرب کمانڈر اور مزاحمتی محاذ کی عظیم علامت قرار دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.