Gas Leakage Web ad 1

پاکستان نے اسلاموفوبیا کیخلاف عالمی سطح پر اقدامات کیلئے کلیدی کردار ادا کیا: اسحاق ڈار

پاکستان نے اسلاموفوبیا کیخلاف عالمی سطح پر اقدامات کیلئے کلیدی کردار ادا کیا: اسحاق ڈار

0

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی اقدامات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اسلاموفوبیا کے تدارک کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان کی کوششوں سے اقوام متحدہ نے 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن قرار دیا۔

پی ٹی آئی دور میں تیل 120 ڈالر پرگیا تو حکومت نے 24 روپے لیٹر ایڈجسٹمنٹ دی تھی، وزیر خزانہ کےپی

وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے خطرہ ہیں، اور قرآن پاک کی بے حرمتی، مساجد پر حملے اور حجاب پہننے والی خواتین کو نشانہ بنانے کے واقعات تشویشناک ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ میں خصوصی ایلچی کی تقرری خوش آئند ہے اور پاکستان او آئی سی اور اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر اس مسئلے کے حل کے لیے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ دنیا کو اسلاموفوبیا کی مذمت اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے متحد ہونا ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.