Gas Leakage Web ad 1

زرداری سے بلوچستان سے 3 آزاد ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات، پی پی میں شامل

0

سابق صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان سے صوبائی اسمبلی نشست پر کامیاب ہونے والے 3 آزاد ارکان نے ملاقات کی ۔

Gas Leakage Web ad 2

نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر سے ملاقات کرنے والے بلوچستان سے 3 آزاد ارکان صوبائی اسمبلی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں میں لیاقت لہڑی، اسفند یار کاکڑ اورمولوی نوراللہ شامل ہیں۔

بلوچستان میں پیپلزپارٹی اب 13 اراکین اسمبلی کے ساتھ سب بڑی پارلیمانی پارٹی بن گئی۔

خیال رہے کہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام نے بلوچستان اسمبلی کی 11، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے 10، 10، آزاد 6 اور بلوچستان عوامی پارٹی نے 4 نشستیں حاصل کی ہیں تاہم ایک نشست کا نتیجہ رکا ہوا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.