Gas Leakage Web ad 1

میرا خیال ہے صدر پیوٹن ایران کی تھوڑی بہت مدد کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ

میرا خیال ہے صدر پیوٹن ایران کی تھوڑی بہت مدد کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن ایران کی "تھوڑی بہت مدد” کر رہے ہیں۔ فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے یورینیم قبضے میں لینے کے لیے کوئی آپریشن نہیں کیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر آبنائے ہرمز میں جہازوں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

حکومت نے گورنر سندھ کی تبدیلی پر ایم کیو ایم کو گزشتہ سال نومبر میں آگاہ کردیا تھا: ذرائع

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ صورتحال بہتر ہونے کے لیے پر امید ہیں اور آبنائے ہرمز پر ان کی گہری نظر ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگلے ہفتے ایران پر حملے مزید سخت کیے جائیں گے ۔

دوسری جانب بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز میں تجارتی سرگرمیاں عملاً ٹھپ ہو چکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ایک بھی بحری جہاز آبنائے ہرمز عبور نہیں کر سکا ہے اور ایران کی جانب سے سمندری بارودی سرنگیں (مائنز) بچھانے کی متضاد خبروں پر تشویش بڑھ گئی ہے ۔

واضح رہے کہ امریکی عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانا شروع کر دی ہیں ۔ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے پہلے بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا اختیار استعمال میں لایا جانا چاہیے ۔

امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کے 16 بارودی سرنگیں بچھانے والے بحری جہازوں کو تباہ کر دیا ہے ۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران چھوٹی کشتیوں کے ذریعے یہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.