دبئی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر سرکاری ملازمین کے لیے ایک ہفتے کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق دبئی گورنمنٹ ہیومن ریسورسز نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعطیلات کے دوران تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے۔
نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
سرکاری بیان کے مطابق تعطیلات کا آغاز 18 مارچ سے ہو گا اور 22 مارچ تک جاری رہیں گے۔ تعطیلات کے اختتام کے بعد سرکاری کام کا باقاعدہ آغاز 23 مارچ سے دوبارہ کیا جائے گا۔
حکام نے کہا کہ متعلقہ ادارے عوامی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے ضروری انتظامات برقرار رکھیں گے تاکہ اہم سہولیات متاثر نہ ہوں۔ تعطیلات کے دوران بعض ضروری خدمات معمول کے مطابق جاری رہ سکتی ہیں جن کے بارے میں متعلقہ ادارے الگ سے رہنمائی جاری کریں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ عیدالفطر کے موقع پر تعطیلات کا مقصد سرکاری ملازمین کو مذہبی اور سماجی سرگرمیوں کے لیے مناسب وقت فراہم کرنا ہے۔ دبئی حکومت کے مطابق سرکاری نظام کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تعطیلات کے بعد اداروں میں کام کے شیڈول کو منظم انداز میں بحال کیا جائے گا۔
حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سرکاری معاملات کے لیے تعطیلات کے بعد کے اوقات کو مدنظر رکھ کر منصوبہ بندی کریں۔