لاہور: معروف گلوکار علی ظفر نے نیا نعتیہ کلام ‘سوہنا نبی’ جاری کر دیا ہے۔
علی ظفر نے اس نعتیہ کلام کے ذریعے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کیا ہے۔ گلوکار نے نعتیہ کلام کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی۔
امریکی فوجیوں کو قیدی بنانے کی اطلاعات ہیں: علی لاریجانی
ویڈیو کے کیپشن میں گلوکار نے لکھا کہ "سوہنا نبی” پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور یاد میں ایک عاجزانہ نعت ہے۔ انہوں نے لکھا کہ حضور ﷺ کی زندگی اور پیغام نے اندھیروں میں گھری دنیا میں روشنی ڈالی اور آج بھی اس کی مثال ہمیں یاد دلاتی ہے کہ انسانیت کیسے ایک دوسرے کے لیے وقار، رحم اور شفقت کے ساتھ رہ سکتی ہے۔
گلوکار نے مزید لکھا کہ یہ سب سے خوبصورت تخلیق کے لیے محبت اور عقیدت کا میرا چھوٹا سا اظہار ہے۔
واضح رہے کہ علی ظفر اس سے قبل بھی کئی نعتیہ کلام پیش کر چکے ہیں جو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیے گئے۔