Gas Leakage Web ad 1

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز میں بحری جہاز بھیج کر دکھائیں: پاسدارانِ انقلاب کا ٹرمپ کو کھلاچیلنج

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز میں بحری جہاز بھیج کر دکھائیں: پاسدارانِ انقلاب کا ٹرمپ کو کھلاچیلنج

0

تہران: ایران کے پاسداران انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمت ہے تو آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی حفاظت کے لیے امریکی بحری جہاز تعینات کر کے دکھائیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے ترجمان نے کہا کہ اگر امریکا اپنے بحری جہاز بھیجنا چاہتا ہے تو وہ انہیں بھیج کر آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزار کر دکھائے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مشکلات کا پہاڑ کھڑا کرے گا: مزمل اسلم

ایران کی فوج نے بھی کہا ہے کہ آبنائے ہرمز بدستور کھلا ہے تاہم اگر کوئی امریکی یا اسرائیلی جہاز اس سے گزرنے کی کوشش کرے گا تو اسے نشانہ بنایا جائے گا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر امریکی بحریہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل بردار جہازوں کو سیکیورٹی فراہم کرنا شروع کر سکتی ہے۔ امریکی صدر نے کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کے ساتھ امریکی بحریہ جائے گی اور جہازوں کے انشورنس میں امریکی مالیاتی ادارہ مدد کرے گا۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین تیل بردار بحری راستوں میں شمار ہوتا ہے کیونکہ مشرق وسطیٰ کے کئی تیل پیدا کرنے والے ممالک خصوصاً سعودی عرب، ایران، عراق، کویت، بحرین، قطر اور متحدہ عرب امارات کا برآمد شدہ تیل اسی راستے سے گزرتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.