Gas Leakage Web ad 1

سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مقدمات سماعت

سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مقدمات سماعت

0

سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے تین مقدمات کی سماعت ہوگی۔ سماعت سے قبل جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے سلمان صفدر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کمرہ عدالت میں گنجائش کم اور آکسیجن کی کمی محسوس ہو رہی ہے، اس لیے مقدمات کمرہ عدالت نمبر دو میں سنے جائیں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سائیفر، توشہ خانہ اور ہتک عزت کیسز کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ میں محمود خان اچکزئی، علی محمد خان، سلمان اکرم راجہ، محمد سہیل آفریدی، گوہر علی، علی ظفر اور دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔

امریکا: پوکیمون کا نایاب کارڈ ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے زائد مالیت میں فروخت

بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی عدالت پہنچ گئی ہیں۔ عدالتی بینچ بشریٰ بی بی کی ضمانت کے خلاف پنجاب کی اپیل پر سماعت کرے گا اور بانی تک ذاتی معالجین کی رسائی کی استدعا پر بھی غور کرے گا۔ لطیف کھوسہ اور نور الحق قادری بھی عدالت میں موجود ہیں۔

سماعت سے قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے عمران خان کی بہنوں سے ملاقات کی جس میں بانی کی صحت، عدالتی معاملات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.