رمضان کا چاند دیکھنےکیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

رمضان کا چاند دیکھنےکیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

0

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔

اسپارکو کے ترجمان کے مطابق پہلا روزہ 19 فروری بروز جمعرات ہونے کا امکان ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ نئے چاند کی پیدائش ہو چکی ہے اور آج غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے 48 منٹ ہوگی، جس کے باعث چاند آنکھ سے نظر آنے کا امکان ہے۔

کراچی میں کن سڑکوں پر ای چالان نہیں ہورہا؟ ڈی آئی جی ٹریفک نے عدالت میں جواب جمع کرا دیا

رمضان کے چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب سمیت کئی عرب ممالک میں آج پہلا روزہ رکھا جا رہا ہے، جبکہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں پہلی تراویح ادا کی گئی، جہاں ہزاروں زائرین اور نمازی شریک ہوئے۔

دنیا بھر سے آنے والے مسلمانوں نے عبادات کے ساتھ ماہ رمضان کی برکتیں حاصل کرنے اور مغفرت کی دعائیں کیں۔

دوسری جانب برطانیہ اور یورپ میں مسلم کمیونٹی اس سال بھی مختلف آرا میں تقسیم نظر آئی، جہاں کیلنڈر کے مطابق روزہ رکھنے والے آج جبکہ رویتِ ہلال کو بنیاد بنانے والے جمعرات سے روزے کا آغاز کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.