آئی ایم ایف کی شرط، کیپٹو پاور پلانٹ پر لیوی عائد، بجلی سستی کرنے کی راہ ہموار

آئی ایم ایف کی شرط، کیپٹو پاور پلانٹ پر لیوی عائد، بجلی سستی کرنے کی راہ ہموار

0

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ کی شرط پر عائد کیپٹو پاور لیوی سے بجلی سستی کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

وفاقی حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس پر ایک ہزار 247 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو لیوی عائد کر دی ہے، اور اس رقم کو پاور سیکٹر کے تمام کیٹیگری کے بجلی صارفین کے لیے ٹیرف کم کرنے پر استعمال کیا جائے گا۔

خاتون کا والدہ کی میت گھر میں چھپاکر کئی برس تک پنشن وصول کرنے کا انکشاف

حکومت نے منصوبہ بنایا ہے کہ کیپٹو پاور لیوی سے حاصل ہونے والی رقم کے ذریعے صارفین کو ماہانہ بنیادوں پر بجلی میں ریلیف دیا جائے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے دسمبر 2025 کے لیے کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی کے نفاذ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یہ لیوی آف دی گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس لیوی ایکٹ 2025 کے تحت عائد کی گئی ہے، جبکہ وفاقی کابینہ پہلے ہی اس بات کی منظوری دے چکی ہے کہ کیپٹو پاور لیوی سے حاصل ہونے والا ریلیف بجلی صارفین کو منتقل کیا جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.