رمضان المبارک میں بین المسالک ہم آہنگی اور امن و امان کے فروغ کے لیے قومی پیغام امن کمیٹی کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب میں چیئرمین کابینہ کمیٹی امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں علماء کرام نے ضابطہ اخلاق پر بھرپور عملدرآمد کی اپیل کی۔ اجلاس میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کوارڈینیٹر وزیر اعظم پاکستان و قومی پیغام امن کمیٹی بھی شریک ہوئے۔
سوئی ناردرن گیس رمضان میں صبح 3 سے رات 10:30 بجے تک فراہمی کرے گی
اجلاس کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے تمام طبقات اپنا کردار ادا کریں۔ سانحہ ترلائی راولپنڈی، بلوچستان اور باجوڑ میں ہونے والے حملے فتنہ خوارج اور فتنہ ہندوستان کے کارندے کر رہے ہیں، جو نہ اسلام سے تعلق رکھتے ہیں اور نہ ہی انسانیت سے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ معرکہ حق کی کامیابی کے بعد ہندوستان پاکستان اور اسلام دشمن قوتیں پاکستان پر دہشت گردی اور حملے کر رہی ہیں۔
علماء و مشائخ اور مفتیان عظام نے ملک بھر کی تاجر برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے میں کردار ادا کریں اور روزہ داروں کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔
اجلاس میں علامہ محمد حسین اکبر، مولانا اسد عبید، مولانا اسلم صدیقی، حافظ مقبول احمد، علامہ توقیر عباس، مفتی محمد کریم خان، علامہ آصف میر، مولانا فہیم الحسن تھانوی، مولانا نعمان حامد، مولانا محمد خان، مفتی شیخ عبد اللطیف، حافظ ندیم شمس، ڈاکٹر مفتی کریم خان، سید واجد علی گیلانی، حافظ کاظم رضا، مولانا اشفاق کاظمی، اعجاز حسین مہدی، عامر حمدانی، مفتی گل رضا، مولانا عمیر مدنی، مولانا فہیم حسن، علامہ اشفاق علی چشتی، مولانا توقیر عباس، مولانا شفقت عباس، ہوم سیکرٹری پنجاب، پولیس اور سلامتی کے اداروں کے اعلیٰ حکام اور دیگر اکابرین نے شرکت کی۔