Gas Leakage Web ad 1

بنگلادیش: جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان اپوزیشن لیڈر، این سی پی کے ناہید اسلام چیف وہپ نامزد

بنگلادیش: جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان اپوزیشن لیڈر، این سی پی کے ناہید اسلام چیف وہپ نامزد

0

ڈھاکا: بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمٰن کو 13ویں قومی پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر کر دیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق جماعت اسلامی کے نائب امیر سید عبداللہ محمد طاہر کو ڈپٹی لیڈر آف اپوزیشن جبکہ جماعت کی قیادت میں شامل 11 جماعتی اتحاد کی اتحادی جماعت نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے کنوینر ناہید اسلام کو اپوزیشن چیف وہپ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

سوئی ناردرن گیس رمضان میں صبح 3 سے رات 10:30 بجے تک فراہمی کرے گی

اس سے قبل آج دوپہر جماعت اسلامی کے نومنتخب ارکان پارلیمنٹ نے رکنیت کا حلف اٹھایا اور بعد ازاں آئینی اصلاحات کونسل کے ارکان کے طور پر بھی حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریبات جاتیا سنگسد بھون میں منعقد ہوئیں جہاں چیف الیکشن کمشنر اے ایم ایم ناصر الدین نے حلف لیا۔

حلف برداری کے بعد 11 جماعتی اتحاد کے ارکان نے پارلیمنٹ کمپلیکس میں شفیق الرحمٰن کی صدارت میں اجلاس منعقد کیا، جس میں قائدِ حزبِ اختلاف، ڈپٹی لیڈر آف اپوزیشن اور چیف وہپ کے عہدوں کے لیے نامزدگیاں منظور کی گئیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.