Gas Leakage Web ad 1

وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ بنگلہ دیش ، نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان سے ملاقات ، کامیابی پر مبارکباد پیش کی

وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ بنگلہ دیش ، نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان سے ملاقات ، کامیابی پر مبارکباد پیش کی

0

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بنگلہ دیش کے نو منتخب وزیراعظم طارق رحمان اور چیف ایڈوائزر محمد یونس سے ڈھاکہ میں الگ الگ ملاقاتیں کیں، جس دوران الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی گئی اور بنگلہ دیش کے وزیراعظم کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

ملاقات میں وزیراعظم پاکستان اور عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور دوطرفہ تعلقات کو ہر شعبے میں مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ تجارتی روابط، بحری تعاون اور سپلائی چین کے شعبے میں اشتراک بڑھانے کی تجویز دی گئی۔ فریقین نے نوجوانوں، مہارتوں اور ڈیجیٹل معیشت پر مشترکہ توجہ دینے کا عزم بھی ظاہر کیا اور بنگلہ دیش–پاکستان نالج کاریڈور کے آغاز کا اعلان کیا۔

اگر پی ٹی آئی کو احتجاج اوردھاوا بولنے کا شوق ہے تو یہ کوشش کرکے دیکھیں، لگ پتا جائے گا: وزیرداخلہ

ملاقات کے دوران تعلیم، تحقیق اور جامعات کے درمیان روابط بڑھانے، سارک کو فعال بنانے اور جیو اکنامکس کو فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔ جنوبی ایشیا میں تجارت اور رابطوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا اور خیرسگالی کو عملی اقدامات میں بدلنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

بعد ازاں احسن اقبال نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سے ملاقات میں کامیاب انتخابات پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت، عوامی روابط اور براہِ راست پروازوں کے فروغ پر بات ہوئی۔ احسن اقبال نے بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے علامہ اقبال اسکالرشپ پروگرام سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پہلے طلبہ کے گروپ نے پاکستان کی جامعات میں داخلہ بھی لے لیا ہے۔ محمد یونس نے تعلیمی اور ثقافتی تبادلوں کو خوش آئند قرار دیا۔ احسن اقبال بنگلہ دیش کے وزیراعظم کی حلف برداری میں شرکت کے لیے ڈھاکہ میں موجود ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.