العلاء کانفرنس 2026 میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی اور عالمی بینک حکام سے اہم ملاقاتیں

العلاء کانفرنس 2026 میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی اور عالمی بینک حکام سے اہم ملاقاتیں

0

العلاء کانفرنس 2026 میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی اور عالمی بینک حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔

مشیر وزیرِ خزانہ خرم شہزاد کے مطابق کانفرنس میں ابھرتی معیشتوں کے عالمی مکالمے میں پاکستان نے بھرپور شرکت کی۔ اس پلیٹ فارم پر وزرائے خزانہ اور عالمی اقتصادی رہنما مستقبل کی اقتصادی پالیسیوں اور تعاون پر تبادلہ خیال کے لیے جمع ہوئے۔ کانفرنس میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کے علاوہ قطر، سعودی عرب، چین، ترکی اور آئی ایم ایف کی اعلیٰ قیادت شریک ہوئی۔

عمران خان سے وکیل کی ملاقات؛ اڈیالہ جیل میں کیسی تیاریاں جاری ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

خرم شہزاد کے مطابق وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور سعودی وزیرِ معیشت کے درمیان سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون پر اہم ملاقات ہوئی، جس میں سعودی وزیر نے پاکستان کے اے آئی اور ٹیکنالوجی ٹیلنٹ کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔ فیصل بن فاضل الابراہیم نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں اعلیٰ معیار کا ٹیک ٹیلنٹ تیار ہو رہا ہے اور سعودی عرب اپنی تکنیکی ترقی میں پاکستانی ماہرین سے بھرپور استفادہ کرنا چاہتا ہے۔

العلاء کانفرنس میں اعلیٰ سطحی روابط اور سرمایہ کاری مکالمہ پاکستان کے عالمی مالیاتی قیادت کے ساتھ مضبوط تعلقات کا مظہر ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.