گداگری کا پیشہ ملک میں سب سے زیادہ "روزگار” میسر کر رہا ہے: خواجہ آصف

گداگری کا پیشہ ملک میں سب سے زیادہ "روزگار" میسر کر رہا ہے: خواجہ آصف

0

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گداگری اب ایک منظم پیشہ بن چکی ہے اور یہ ملک میں سب سے زیادہ "روزگار” فراہم کرنے والا کاروبار ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ بھیک منگوانے کے لیے اب باقاعدہ ٹھیکیدار موجود ہیں جو بچوں، عورتوں اور جعلی معذوروں کو بھرتی کرکے کروڑوں روپے کماتے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ یہ ٹھیکیدار مافیا انہی بھکاریوں کو خلیجی ممالک بھی بھیجتا ہے، جس کی وجہ سے کچھ خلیجی ممالک نے ویزے بند کر دیے ہیں۔

امریکا: گمشدہ انگوٹھی 44 برس بعد مل گئی

انہوں نے بتایا کہ اس کاروبار میں ائیرپورٹس پر مختلف محکموں کا عملہ بھی حصہ دار ہے اور مال کماتا ہے۔ سیالکوٹ میں زیادہ تر یہ لوگ جنوبی پنجاب سے آ کر ہوٹلوں میں رہ کر یہ دھندہ کرتے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس کی حالیہ کارروائیوں سے اس کاروبار میں کمی آئی ہے، مگر اب بھی بھکاریوں کی موجودگی دیکھی جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بظاہر اچھے کھاتے پیتے لوگ بھکاریوں کے ٹھیکیدار ہیں اور کارروائیوں کے دوران سفارشی بن کر سامنے آ جاتے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یہ کاروبار ملک بھر میں سب سے زیادہ "روزگار” فراہم کر رہا ہے اور اس کے ساتھ دیگر کئی گھناؤنے دھندے منسلک ہیں، اور یہ کاروبار کسی شہر میں انتظامیہ اور پولیس کی سرپرستی کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.