واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا دلچسپ ’’کلوز فرینڈ‘‘ فیچر سامنے آگیا
واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا دلچسپ ’’کلوز فرینڈ‘‘ فیچر سامنے آگیا
واٹس ایپ جلد ہی انسٹاگرام طرز کا نیا "کلوز فرینڈز” فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنی اسٹیٹس اپ ڈیٹس صرف منتخب دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔
پاکستان کا قرضہ جی ڈی پی کے 74 سے کم ہوکر 70 فیصد پر آگیا، وزیر خزانہ
اس فیچر میں صارفین ایک مخصوص فہرست بنا سکیں گے اور صرف اس فہرست میں شامل افراد ہی ان کا نجی اسٹیٹس دیکھ پائیں گے۔ اس کا مقصد صارفین کو مزید پرائیویسی اور کنٹرول فراہم کرنا ہے، کیونکہ کئی لوگ ذاتی نوعیت کی اسٹیٹس تمام کانٹیکٹس کے ساتھ شیئر کرنے سے گریز کرتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے اور آئندہ اپ ڈیٹس میں مرحلہ وار صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔ واٹس ایپ نے اس فیچر کے اجرا کی حتمی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا ہے۔