ہتکِ عزت کیس؛ شہباز شریف کیخلاف عمران خان کی درخواست پر 3رکنی بینچ تشکیل دینے کا حکم

ہتکِ عزت کیس؛ شہباز شریف کیخلاف عمران خان کی درخواست پر 3رکنی بینچ تشکیل دینے کا حکم

0

اسلام آباد:
سپریم کورٹ نے ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کرتے ہوئے تین رکنی بینچ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

سماعت کے دوران جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیے کہ کیس کی موجودہ پوزیشن کیا ہے؟ وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ یہ کیس اس وقت لاہور ہائیکورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔ عدالت نے فریقین کے مؤقف سننے کے بعد کارروائی مؤخر کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی، جبکہ آئندہ سماعت پر تشکیل دیے گئے بینچ کے روبرو کیس دوبارہ سنا جائے گا۔

حقیقی آزادی مارچ کے 2 کیسز میں علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب اشتہاری قرار

دوسری جانب القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منسوخی جبکہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواستیں غیر مؤثر ہونے پر خارج کر دی گئیں۔ سپریم کورٹ نے 9 مئی لاہور واقعات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منسوخی کی درخواستوں پر تین رکنی بینچ بنانے کا بھی حکم دیا۔

عدالت نے سائفر کیس اور 9 مئی واقعات میں ضمانت منسوخی کی درخواستوں پر سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کے تمام کیسز کی سماعت کی، جو اس بات کا عندیہ ہے کہ ملک میں عدالتی نظام کی ایک بدترین مثال قائم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن کیسز میں عمران خان کو ریلیف ملا، حکومت نے ان تمام مقدمات میں اپیلیں دائر کر دی ہیں۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ اگر کسی ایک عدالتی فورم پر انصاف نہ ملے تو اعلیٰ فورم سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل بنیاد کو آج تک عدالت میں دلیل کے طور پر نہیں پیش کیا گیا، تاہم اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ان کی صحت سے متعلق لاعلم رکھا جائے۔

سلمان صفدر نے امید ظاہر کی کہ کل ملاقات ہو جائے گی اور پچھلی ملاقات بھی چیف جسٹس کی وجہ سے ممکن ہوئی تھی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں کا اہتمام کیا جائے اور سردیوں کے خاتمے اور رمضان المبارک سے قبل ان کی ضمانتوں کے کیسز مقرر کیے جائیں۔

وکیل نے کہا کہ اس وقت تقریباً 50 کیسز زندہ ہیں، جن میں حکومت نے ضمانتیں منسوخ کرنے کی استدعا کی تھی، اور کسی ملزم کو خاص حیثیت دیے بغیر سب کو برابری کی سطح پر رکھا جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.