اسلام آباد:
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے حقیقی آزادی مارچ کے دو کیسز میں علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب کو اشتہاری قرار دے دیا۔
موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سسٹم کا آؤٹ لک مستحکم کردیا
سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے کیس کی سماعت کی اور ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت کی جانب سے متعدد بار طلب کرنے کے باوجود علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب پیش نہیں ہوئے۔
گذشتہ سماعت میں عدالت نے علی امین گنڈا پور کے خلاف اشتہاری کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔
بانی پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، زرتاج گل اور دیگر دونوں مقدمات سے بری ہو چکے ہیں۔ علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں دو مقدمات درج ہیں۔