7 دن میں اسلام آباد کو محفوظ ترین شہر بنانے کےلیے جامع حکمت عملی پر عملدرآمد کیا جائے گا، چیف کمشنر

7 دن میں اسلام آباد کو محفوظ ترین شہر بنانے کےلیے جامع حکمت عملی پر عملدرآمد کیا جائے گا، چیف کمشنر

0

وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کی، جبکہ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

جوا پروموشن کیس: یوٹیوبر ڈکی اور انکی اہلیہ سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد

اجلاس میں ڈویژنل سطح پر سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنا کر پورے شہر کو محفوظ بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف کمشنر نے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر سات یوم میں دارالحکومت کو محفوظ ترین شہر بنانے کے لیے جامع حکمت عملی پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

آئی جی اسلام آباد نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ داخلی و خارجی راستوں پر مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مضبوط کیا جائے گا اور آمد و رفت کو مانیٹر کرنے کے لیے جدید میکنزم تیار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈپلومیٹک انکلیو، ریڈ زون سمیت شہر بھر کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا اور اسلام آباد سیف سٹی کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سیف سٹی کے کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہر کی مرکزی شاہراہوں، مراکز اور سیکٹرز کی نگرانی مؤثر طریقے سے کی جا رہی ہے، دہشت گردی اور جرائم کے خلاف بروقت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں، اور شہر کو کرائم فری بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔

اجلاس میں مشکوک سرگرمیوں میں ملوث افراد پر کڑی نظر رکھنے اور ان کا مکمل ڈیٹا مرتب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ شہری علاقوں میں ڈور ٹو ڈور سروے مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ دیہی علاقوں کا سروے جلد مکمل کیا جائے گا۔

چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت دی کہ داخلی و خارجی راستوں کی خصوصی نگرانی کے ساتھ پیٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

چیف کمشنر نے کہا کہ اسلام آباد میں سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مربوط کوآرڈینیشن بڑھائی جائے گی اور شہریوں کی جان، مال اور عزت کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل اور ٹیکنالوجی بروئے کار لائی جائیں گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.