2026 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آج چھٹا اور آخری روز ہے، جس میں ملک بھر میں 4 کروڑ 41 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔
سربراہ پاک بحریہ کے کا سرکاری دورہ ملائیشیا، آپریشنل تعاون بڑھانے پر اتفاق
نیشنل ای او سی کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 29 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں تقریباً 71 لاکھ بچوں کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ سندھ میں 1 کروڑ 4 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں جبکہ بلوچستان میں تقریباً 23 لاکھ 24 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جا چکے ہیں۔
اسلام آباد میں 4 لاکھ 55 ہزار سے زائد بچوں کو، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 61 ہزار سے زائد بچوں کو، اور آزاد جموں و کشمیر میں 6 لاکھ 73 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
نیشنل ای او سی نے عوام سے کہا ہے کہ کسی بھی مدد یا معلومات کے لیے پولیو ٹیم سے رابطہ 1166 پر کریں یا 03467776546 پر واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔