سردیوں میں بالوں کے جھڑنے کی وجوہات اور بچاؤ کے مؤثر طریقے
سردیوں میں بالوں کے جھڑنے کی وجوہات اور بچاؤ کے مؤثر طریقے
سردیوں میں بالوں کا گرنا عام مسئلہ ہے، جس کی بنیادی وجوہات خشک سرد ہوا، ہیٹر یا گرم ماحول، وٹامن D کی کمی، پانی کی کمی، غذائیت کی کمی، اور بالوں پر ٹوپی یا سکارف سے رگڑ شامل ہیں۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے: پاکستانی سفیر
ماہرین کے مطابق سردی بالوں کی جڑوں کو متاثر کرتی ہے، جس سے بال زیادہ ٹوٹنے اور گرنے لگتے ہیں۔
بال گرنے سے بچاؤ کے مؤثر طریقے درج ذیل ہیں: ہلکے اور محفوظ شیمپو کا استعمال، شیمپو کے بعد کنڈیشنر اور ہفتے میں ایک بار ہائیڈریٹنگ ماسک لگانا، بالوں کو قدرتی طور پر خشک کرنا، وٹامنز، پروٹین اور آئرن سے بھرپور غذائیں اور کافی پانی پینا، بالوں کو نرمی سے سنوارنا، اور باہر جاتے وقت ٹوپی یا سکارف پہن کر بالوں کی حفاظت کرنا۔
صحیح دیکھ بھال اور مناسب عادات سے سردیوں میں بھی بالوں کو صحت مند، مضبوط اور چمکدار رکھا جا سکتا ہے۔