بہتر مستقبل کی تلاش میں گزشتہ سال ریکارڈ تعداد میں ڈاکٹرز پاکستان چھوڑ گئے: سروے

بہتر مستقبل کی تلاش میں گزشتہ سال ریکارڈ تعداد میں ڈاکٹرز پاکستان چھوڑ گئے: سروے

0

سال 2025 میں بہتر مستقبل کی تلاش میں تقریباً 4 ہزار ڈاکٹر پاکستان چھوڑ گئے۔

بیورو آف امیگریشن کے اعداد و شمار پر مبنی گیلپ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ملک سے باہر جانے والے ڈاکٹروں کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ سال تقریباً 3 ہزار 800 سے 4 ہزار کے درمیان ڈاکٹر ملک چھوڑ گئے۔

کینسر کے ہر 10 میں سے 4 کیسز کی روک تھام ممکن ہے، عالمی ادارہ صحت

سروے میں بتایا گیا کہ گزشتہ تین دہائیوں تک پاکستان چھوڑنے والے ڈاکٹروں کی تعداد ہر سال چند سو تک محدود رہی، لیکن 2010 کے بعد یہ رجحان تیز ہو گیا اور 2025 میں تقریباً 4 ہزار ڈاکٹروں نے ملک چھوڑ دیا۔

رپورٹ کے مطابق اس رجحان کے پیچھے کئی عوامل ہیں، جن میں کام کے ناقص حالات، ترقی کے محدود مواقع، سکیورٹی خدشات اور بہتر معیارِ زندگی کی تلاش شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عالمی سطح پر طبی ماہرین کی شدید طلب بھی پاکستانی ڈاکٹروں کو بیرونِ ملک جانے کی ترغیب دے رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.