محکمہ داخلہ سندھ نے لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والوں کے لیے اہم فیصلہ جاری کیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی کا پولیس 15 مددگار کال سینٹر کا دورہ، کارکردگی کا تفصیلی جائزہ
نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس رکھنے والے شہری اب اپنے اسلحہ کو ساتھ رکھنے کے مجاز ہوں گے۔ اس ضمن میں اضافی کیری پرمٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے، جس کا مقصد شہریوں کے تحفظ اور مفاد کو یقینی بنانا بتایا گیا ہے۔
تاہم شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اسلحہ کی نمائش یا اسے لہرانے سے گریز کریں کیونکہ قانوناً اس کی اجازت نہیں ہوگی۔