شرح سود برقرار رکھنے پر سوالات، وزیراعظم کی کمی کی ہدایت

شرح سود برقرار رکھنے پر سوالات، وزیراعظم کی کمی کی ہدایت

0

اسلام آباد: جنوری 2026 کے دوران پاکستان میں مہنگائی کی شرح معمولی اضافے کے بعد 5.8 فیصد تک پہنچ گئی، جو مارکیٹ اور وزارتِ خزانہ کے اندازوں کے مطابق ہے۔ پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کے مطابق اشیاء اور خدمات کی قیمتوں میں سالانہ بنیاد پر اوسط اضافہ مستحکم رہا۔

نان فوڈ اور نان انرجی اشیاء پر مشتمل کور مہنگائی شہری علاقوں میں قدرے بڑھی، جبکہ دیہی علاقوں میں کمی دیکھی گئی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا پولیس 15 مددگار کال سینٹر کا دورہ، کارکردگی کا تفصیلی جائزہ

تازہ ڈیٹا کے بعد اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرحِ سود کو دوہرا ہندسوں میں برقرار رکھنے کے فیصلے پر تنقید سامنے آئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق کور مہنگائی گزشتہ چند ماہ سے تقریباً 7.4 فیصد کی سطح پر مستحکم ہے، جبکہ بڑے پیمانے کی صنعت سمیت دیگر معاشی اشاریے بہتری دکھا رہے ہیں۔

مرکزی بینک نے یہ بھی تسلیم کیا کہ صارفین اور کاروباری اداروں کی مہنگائی سے متعلق توقعات میں کمی آئی ہے اور مالی سال 2026 اور 2027 میں مہنگائی 5 سے 7 فیصد کے ہدف کے اندر رہنے کا امکان ہے، تاہم اس کے باوجود شرحِ سود میں کمی نہیں کی گئی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کو ہدایت کی ہے کہ معیشت کو سہارا دینے کے لیے شرحِ سود میں کمی کی جائے۔ وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ بڑھتی غربت اور بے روزگاری کے باعث معیشت کو تیز رفتار ترقی کی ضرورت ہے۔

وزارتِ خزانہ کی رپورٹ کے مطابق 2025 کے دوران تقریباً 7 لاکھ 62 ہزار پاکستانی بہتر روزگار کی تلاش میں ملک چھوڑ گئے، جو روزگار کے بڑھتے خدشات کی عکاسی کرتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق شہری علاقوں میں مہنگائی 5.8 فیصد پر مستحکم رہی، جبکہ دیہی علاقوں میں یہ شرح بھی 5.8 فیصد ہو گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.